جامع مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم میں روحانی محفل کا انعقاد

07 جون ، 2022

دی ہیگ( نمائندہ جنگ )جامع مسجد فرید الاسلام نیو ویسٹ ایمسٹرڈیم میں ایک روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا، آغاز حافظ مصطفیٰ رضا نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، پاکستان سے آئے معروف ثناء خوان قاری شاہد محمود نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ اس محفل پاک سے حضرت مولانا حافظ سجاد برکاتی امام و خطیب جامع مسجد فرید السلام اور حضرت مولانا رفیق روشن علی روشن نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ، انبیائے کرام، پیر دستگیر غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر بزرگان دین کے موضوع پر جامع خطاب کیا۔اس محفل پاک میں درود شریف، نعت شریف ختم غوثیہ بھی پڑھا گیا جب کہ پاکستان سے آئے ہوئے ثناء خوان قاری شاہد محمود نے نعتیہ کلام پڑھا جسے حاضرین مجلس نے بڑے ذوق شوق سے سنا اور ان کو داد دی جبکہ قاری شاہد محمود کی آواز میں ماں باپ کی شان میں نعت کو بے حد پسند کیا گیا، قاری شاہد محمود آجکل ہالینڈ کے دورے پر ہیں جبکہ محفل کے اختتام پر خصوصی دعا مولانا وقار الاسلام نے کروائی۔ اس محفل پاک میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔