نائف کرائمز میں بچوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

07 جون ، 2022

سٹیفورڈ(مریم فیصل)سٹیفورڈ شائر میں گزشتہ برس شایر اور ویسٹ مڈ لینڈز میں تین سو سے بھی زیادہ نائف کرائمز دس سے سترہ سال تک کے بچوں نے انجام دیئے۔ منسٹری آف جسٹس کے شایع کردہ ڈیٹا کے مطابق سٹیفورڈ شائر پولیس نے بتیس جرائم کو ریکارڈ کیا، جن کے ذمے دار بچے تھے ۔رپورٹ یہ بھی بتا رہی ہے کہ یہ اعداد و شمار سال دو ہزار بیس کے مقابلے میں کم ہیں لیکن فکر کی بات یہ ہے کہ ان میں زیادہ تر جرائم کرنے والے بچے ایسے بھی ہیں، جنہوں نے ایک سے زیادہ بار یہ جرم کیے ہیں،بعض بچے ایسے بھی ہیں جن کا سابقہ جرائم کا ریکارڈ بھی موجود ہے ۔ اس ریکارڈ سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جرم کرنے والے بچوں کی بڑی تعداد کو کسٹڈی میں لیا ہی نہیں گیا ہے اسی لئے یہ کہا جاسکتا ہے بچوں کو چھوٹ ملی اور کئی بچوں نے دوبارہ بھی جرم کیا جو کہ فکر کی بات ہے ۔ اسٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کے لئے بیس ہزار مزید پولیس آفیسرز کو بھرتی کیا جارہا ہے۔