عارف پندھيرکو دل کا دورہ،مانچسٹر کے ہسپتال میں داخل

07 جون ، 2022

مانچسٹر( علامہ عظیم جی) برطانيہ کے صحافی چوہدری عارف پندھير عارضہ قلب ميں مبتلا ہوگئے،جنہیں مانچسٹر کے ہسپتال ايم آر آئی ميں داخل کردیا گیا۔چوہدری عارف پندھير کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع پر سياسی، سماجی اور کاروباری شحضيات کی جانب سے اُن کی صحت کیلئے دعا کی اپيل کی گئی ہے۔مانچسٹر کے صحافی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے چوہدری عارف پندھير کی ہسپتال جا کر عيادت کی اور اُن کی جلد صحت يابی کیلئے دعا کی۔