جرمنی میں ٹرین الٹنے سےپانچ افراد ہلاک، 40زخمی

07 جون ، 2022

برسلز (نیوز ڈیسک)جرمنی میں تیز رفتار ٹرین پٹڑی سے اترگئی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تر طلبا شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا میں ایک مسافر ریجنل ٹرین پٹری سے اتر کر الٹ گئی۔ حادثے میں 40افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ اب بھی 15افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹرین حادثے میں 12افراد لاپتہ ہیں جن کے ریل گاڑی کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیو ادارے اب بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ریل گاڑی کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ ٹرین حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔