کراچی (سہیل افضل) ایرانی ڈیزل اسکینڈل، ملتان کے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اور ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کا تبادلہ کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کلکٹر کسٹمز ملتان عمران احمد چوہدری کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن محمد طاہر کو کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ تعینات کر دیا ہے ، ،نوٹی فیکشن کے مطابق ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ملتان کا تبادلہ کر کے انھیں چیف ایف بی آر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے اور ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان یاسین مرتضیٰ کا تبادلہ کر کے انھیں ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس ملتان تعینات کر دیا گیا ہے اور انھیں ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ،،واضح رہے کہ ایرانی ڈیزل اسمگل کر کے بڑے پیمانے پر ملتان میں ڈمپ کیا جاتا تھا اور یہاں سے دوسرے شہروں کو سپلائی کی جاتی تھی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی شکایت پرکاروائی کے دوران چند روز قبل ایک بڑے اسمگلر کے گودام سے لاکھوں لیٹر ڈیزل برآمد ہو ا تھا جس کے بارے میں ممبر ایف بی آر کو بتایا گیا ہے کہ اس کے کسٹمز اہلکاروں سے قریبی تعلقات ہیں ، ذرائع کے مطابق ابتدائی انکوائری پر سینئر افسران کے تبادلے کے ساتھ جونیئر افسران کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملتان ڈپیوٹیشن پر مقررریلوے افسران سے ہائوس رینٹ ریکوری کا فیصلہ، برسوں سے دوسرے محکموں میں ،رہتے ریلوے...
ملتان نامعلوم بچوں نے کسووال اورچیچہ وطنی کے درمیان موسی پاک ایکسپریس پر پتھرائو کرکے انجن کا سامنے والاشیشہ...
ملتان حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میڈیکل انٹری ٹیسٹ 2023 ء آج اتوار کو منعقد ہوگا، اس...
اسلام آباد بجلی چوری کیخلاف آپریشن تیز، پاور ڈویژن نے بجلی چوری کرنے والے افسران کے خلاف بڑا کریک ڈائون...
ملتان نگراںوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کل ملتان آئیں گے جب کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان آج ملتان پہنچیں...
کراچی او لیول میں 34 پیپرز میں اے گریڈ لینے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا ہے کہ میں دِن میں 3 سے 4...
اسلام آبادجوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے متعدد مرتبہ طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر معروف صحافی و...
لاہور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور اور...