مظفرگڑھ،پی پی272اور273پر کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ جاری

07 جون ، 2022

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے پر ضمنی انتخابات،ضلع مظفرگڑھ کے 2 صوبائی حلقوں پر کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری،تفصیلات کیمطابق تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ کیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت ضلع مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 272 سے مخدوم باسط سلطان بخاری کی والدہ زہرہ بتول ڈی سیٹ ہوئی تھیں جبکہ پی پی 273 سے تحریک انصاف کے منحرف رکن محمد سبطین رضا ڈی سیٹ ہوئے تھے،،دونوں صوبائی حلقوں پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کررکھا ہے،الیکشن کمیشن کے ذرائع کیمطابق دونوں حلقوں سے ابتک 14،14 امیدوار کاغذات نامزدگی وصول کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز صرف پی پی 272 کے ریٹرننگ آفیسر کو 5 امیدواروں کے وکلاء نے انکے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،جبکہ پی پی 273 سے ابتک کسی امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر جمع نہیں کرائے،آج امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔