پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا میں کورونا فنڈ میں 2ارب کی مبینہ کرپشن کے بعد نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، محکمہ صحت سے فنڈ کی تفصیلات اور ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے بیانات بھی قلمبند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا فنڈ میں 2 ارب 9 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے الزام میں ارکان قومی اسمبلی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے بعض ارکان، سرکاری افسران اور محکمہ صحت حکام کے بیانات قلمبند کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل آڈیٹر جنرل کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں خیبر پختونخوا کورونا فنڈ میں سنگین مالی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، کورونا ٹیسٹ، حفاظتی کٹس، ادویات، مشینری اور آلات کی خریداری میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیاں کی گئیں تھیں، اربوں روپے کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دیکر خزانے کو کروڑ وں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کمپنیوں کو فائدہ دیا گیا، ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی مد میں 37 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی گئیں تھیں، زیادہ قیمت میں آکسیجن سلنڈر خریداری سے خزانہ کو 4 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، 4 کروڑ 53 لاکھ روپے کی کارڈیک مانیٹر کی مشکوک خریداری کی گئی، ریپڈ رسپانس ٹیم کوغیر قانونی 36 کروڑ 87 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
ملتان ڈپیوٹیشن پر مقررریلوے افسران سے ہائوس رینٹ ریکوری کا فیصلہ، برسوں سے دوسرے محکموں میں ،رہتے ریلوے...
ملتان نامعلوم بچوں نے کسووال اورچیچہ وطنی کے درمیان موسی پاک ایکسپریس پر پتھرائو کرکے انجن کا سامنے والاشیشہ...
ملتان حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میڈیکل انٹری ٹیسٹ 2023 ء آج اتوار کو منعقد ہوگا، اس...
اسلام آباد بجلی چوری کیخلاف آپریشن تیز، پاور ڈویژن نے بجلی چوری کرنے والے افسران کے خلاف بڑا کریک ڈائون...
ملتان نگراںوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کل ملتان آئیں گے جب کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان آج ملتان پہنچیں...
کراچی او لیول میں 34 پیپرز میں اے گریڈ لینے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا ہے کہ میں دِن میں 3 سے 4...
اسلام آبادجوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے متعدد مرتبہ طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر معروف صحافی و...
لاہور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور اور...