ملتان (رؤف مان)سمہ سٹہ بہاولنگر سیکشن میں تقریباپونے آٹھ ارب کی لاگت سے ٹریک کی بحالی کا منصوبہ سست روی کا شکار ہے،بتایا گیاہے کہ مذکورہ سیکشن میں183کلو میٹر طویل نیا ٹریک بچھانے کا فیصلہ مئی 2020ء کے وسط میں کیا گیا،جس کے بعد پی سی ون تیار کرکے اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری دی گئی، پی سی ون کے مطابق منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 6ارب88 کروڑ 60لاکھ روپے لگایا گیا۔مارچ 2021ءمیں مذکورہ منصوبے کی تکمیل کے لیے ریلوے کا فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا،معاہدے کے مطابق سمہ سٹہ -بہاولنگر سیکشن میں ٹریک کی بحالی کی لاگت بڑھا کر 7ارب73 کروڑ 50 لاکھ روپے کردی گئی ،منصوبے کے لیے مالی سال 22-2021ء میں 2ارب روپے مختص کیے گئے،تاہم بعد میں اس پر نظر ثانی کرکے مختص کی جانے والی رقم بڑھا کر 3ارب 70 کروڑ 97لاکھ روپے کردی گئی،منصوبے کیلیے مالی سال 22-2021ء میں 2 ارب 20کروڑ روپے جاری کردیے گئے،یکم مئی2021 کو منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا، معاہدے کے مطابق مذکورہ منصوبہ تین برس میں مکمل ہونا ہے، منصوبے میں سمہ سٹہ -بہاولنگر سیکشن میں 183 کلومیٹر طویل پرانا ٹریک اکھاڑ کر نیا ٹریک بچھانا، 79پلوں کی بحالی اور 10ریلوے اسٹیشنوں کی مرمت اور تزین و آرائش کے کام شامل ہیں،معلوم ہواہے کہ گزشہ ماہ تک مذکورہ سیکشن میں130کلومیٹر طویل پرانا ٹریک اکھاڑا جاسکا ہے،جب کہ 66کلو میٹر کا ٹریک ڈس مینٹل کرنا باقی ہے۔
ملتان ڈپیوٹیشن پر مقررریلوے افسران سے ہائوس رینٹ ریکوری کا فیصلہ، برسوں سے دوسرے محکموں میں ،رہتے ریلوے...
ملتان نامعلوم بچوں نے کسووال اورچیچہ وطنی کے درمیان موسی پاک ایکسپریس پر پتھرائو کرکے انجن کا سامنے والاشیشہ...
ملتان حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میڈیکل انٹری ٹیسٹ 2023 ء آج اتوار کو منعقد ہوگا، اس...
اسلام آباد بجلی چوری کیخلاف آپریشن تیز، پاور ڈویژن نے بجلی چوری کرنے والے افسران کے خلاف بڑا کریک ڈائون...
ملتان نگراںوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کل ملتان آئیں گے جب کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان آج ملتان پہنچیں...
کراچی او لیول میں 34 پیپرز میں اے گریڈ لینے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا ہے کہ میں دِن میں 3 سے 4...
اسلام آبادجوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے متعدد مرتبہ طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر معروف صحافی و...
لاہور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور اور...