دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوئو ں کی فائرنگ‘45سالہ شخص جاں بحق

07 جون ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوئو ں کی فائرنگ سے 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ بستی تھانہ مظفرآبادکے علاقے تالاب کارہائشی نذر حسین موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ شیرشاہ بائی پاس کے قریب دومسلح ڈاکو ئوں نے روک کرموٹرسائیکل چھین لی نذیر حسین کی جانب سے مزاحمت کرنے پرمسلح ڈاکو نے گولی مارکرزخمی کردیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا ۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشترہسپتال منتقل کردی ۔