جہانیاں ‘دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے نوجوان قتل

07 جون ، 2022

جہانیاں (نامہ نگار ) نواحی گاؤں 110 ٹن آر میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔گزشتہ روز ملزمان نے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اختر گورایہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔اختر کو پانچ فائر لگے۔مقتول کو شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار ے۔۔مگر ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی ۔ملزمان کی تعداد تین سے پانچ بتائی جاتی ہے ۔