حکومت پنجاب کے 3 افسروں کے تقرر و تبادلے،قمر الزمان قیصرانی کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد

07 جون ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)حکومت پنجاب نے تین افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ احکامات کے مطابق تقرری کے منتظر قمر الزمان قیصرانی کی خدمات مزید تقرری کے لیے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کے سپرد، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی راولپنڈی ظہیرانور کو تبدیل کر کے ان کی خدمات مزید تقرری کے لیے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ تقرری کے منتظر سیف اللہ کو ایڈیشنل کمشنر (ریونیو )ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔