ولی واہ کینال سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

07 جون ، 2022

خان گڑھ ( نامہ نگار) خان گڑھ کے نواحی موضع بھٹہ پور کی ولی واہ کینال میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو پانی سے نکالا اور پولیس کی موجودگی میں سرکاری ہسپتال مظفرگڑھ شفٹ کر دیا۔ خاتون کی شناخت ممکن نہ ہو سکی۔