رحیم یار خان مین ہول حادثہ سیکرٹری ہاؤسنگ کا نوٹس ‘ایکسین پی ایچ ای ندیم عباس معطل

07 جون ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمودنے رحیم یار خان میں مین ہول میں حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسین پی ایچ ای ندیم عباس کو معطل کر دیا ،انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی جام بقا محمد کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔ایس ڈی او پی ایچ ای صادق آباد کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے کہا کہ قیمتی انسانیجانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے۔ غفلت برتنے والے افسران کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔