ملتان سے راولپنڈی جانے والی تھل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

07 جون ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سے راولپنڈی جانے والی 129اپ تھل ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی، بتایا گیاہے کہ گزشتہ دوپہر ایک بجے ٹرین کے پاور پلانٹ کا ایکسیل باکس دوران سفر ٹوٹ گیا،جس کے باعث ٹرین بھکر سے60کلو میٹر دور شاہ عالم سٹیشن سے ایک کلومیٹر فاصلے پر 12گھنٹے تک کھڑی رہی ،بتایا گیاہے کہ تھل ایکسپریس شاہ عالم سٹیشن سے روانہ ہوئی تو ایک کلومیٹر چلنے کے بعد اس کے پاورپلانٹ کا ایکس ایل باکس ٹوٹ کر گرگیا،ٹرین ڈرائیور اگر ٹرین کو بروقت نہ روکتا تو ٹرین پٹری سے اتر کر حادثہ کا شکار ہوسکتی تھی،اطلاع ملنے پر ریلوے انتظامیہ نے کندیاں سے ریلیف ٹرین اور ریسکیو ٹرک موقع پر روانہ کردیا،،دوسری طرف اس واقعہ کے باعث مسافر شدید گرمی میں گھنٹوں اذیت کا شکار رہے ،ریلوے انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم د ے دیا۔