رشتہ دارنےگھریلو رنجش پر 40 سالہ شخص پر تیزاب پھینک دیا

07 جون ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) گھریلو رنجش پررشتہ دارنے چالیس سالہ شخص پر تیزاب پھینک کر جھلسادیا۔ تھانہ مظفرآبادکے علاقے بہاولپورسکھا کےرہائشی طاہر کی اپنے رشتہ دار عمران کے ساتھ گھریلو رنجش چلی آرہی تھی گزشتہ شب طاہر گھر کے قریب موجود تھاکہ اچانک عمران آگیادونوں میں تلخ کلامی شروع ہو گئی جس کے بعد عمران نے تیزاب سے بھری بوتل طاہر پر انڈیل دی اور فرارہوگیاتیزاب سے طاہر کابازواور پیٹ جھلس گیاواقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر طاہر کوابتدائی طبی امدادکے بعد علاج معالجہ کے لئے نشترہسپتال منتقل کیاپولیس نےکارروائی کاآغاز کردیا ۔