تونسہ بیراج، پاڑہ ہرن کا غیرقانونی شکار کرنیوالےافرادکی وائلڈلائف عملہ پر فائرنگ، 13کیخلاف مقدمہ درج

07 جون ، 2022

کوٹ ادو (نامہ نگار) لشاری والا جنگل میں پاڑہ ہرن کا غیرقانونی شکار کرنیوالوں نے وائلڈ لائف عملہ کو یرغمال بنا لیا اور دریا کے راستے فرار، کشتہ مالک سمیت 13 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گزشتہ روزپل 22 کے سہانی برادری اور گاڈی برادری کے درجن سے زائد شکاری سجن سہانی، رضا سہانی، عثمان سہانی، نیاز سہانی، فریدعرف ماما سہانی، افضل سہانی، آصف سہانی، سلیم گاڈی، اللہ وسایا گاڈی، اعجاز گاڈی، آصف گاڈی اسلحہ اور درجنوں شکاری کتوں کے ہمراہ غیرقانونی طور پر شکار کھیلتے ہوئے ایک پاڑہ ہرن کا شکار کیا، اطلاع ملتے ہی وائلڈلائف عملہ موقع پر پہنچا اور شکار کو قبضہ میں لینے کی کوشش کی تو شکاری نہ صرف مشتعل ہو کر ان پر حملہ آور ہو گئے اور ان پر براہ راست فائرنگ شروع کر دی، عملہ نے لیٹ کر جان بچائی، بعد ازاں شکاریوں نے عملہ کویرغمال بنائے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے، موبائل فون چھین لیے اطلاع پر نفری کی آمد پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے غیرقانونی شکار زخمی پاڑہ ہرن سمیت کشتہ میں دریائے سندھ پار کر کےفرار ہو گئے، عملہ نے شکاریوں کو دریا پار چھوڑنے والے کشتی کو قبضے میں لے لیا اور کشتی کے ملاح عرفان سہانی سمیت تمام شکاریوں کے خلاف تھانہ صدر کوٹ ادو میں استغاثہ بھجوا دیا، پولیس نے وائلڈ لائف انچارج سید ظفر اقبال کی مدعیت میں تمام شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔