بھکر، ن لیگ کے عرفان اللہ نیازی کا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

07 جون ، 2022

دُلےوالا/بھکر( نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی نے بھکر سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن عرفان اللہ نیازی کو اپنے ساتھ ملا لیا منحرف رکن سعیداکبر خان نوانی کے مقابلہ میں مضبوط امیدوار عرفان اللہ خان نیازی نے مسلم لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں مسلم لیگ کا ضلعی عہدہ چھوڑ کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق رفیق احمد خان نیازی کی معرفت تمام تر معاملات فائنل کئے گئے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات میں ٹکٹ بھی کنفرم کیا گیا ہے دوسری طرف سعید اکبر نوانی نے ن لیگ کا ٹکٹ لینے نہ لینے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے وہ دن رات سیاسی دھڑوں سے ملاقاتیں کرتے نظر آ رہے ہیں کچھ امیدوار آج کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے پہلے سے منظرعام پر آنے والے امیدواروں میں ایک اور امیووار کا نام بھی سامنا آگیا ہے ضمنی الیکشن پی پی 90 میں جمعیت علماء اسلام نے مولانا عبدالرؤف کو امیدوار نامزد کر دیا ہے اس حلقہ میں سخت مقابلہ عرفان اللہ خان نیازی اور سعید اکبر خان نوانی کے درمیان متوقع ہے۔