اسلام آباد(صباح نیوز) مالاکنڈ ڈویژن کے 10میں سے 7علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بجھادی گئی جبکہ تین مقامات پر شعلے اب بھی قابوسے باہر ہیں،سوات کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر ابھی تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے دیولئی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ بری کوٹ کے علاقے کڑاکڑ میں بھی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں بھی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ کہوٹہ کے جنگل میں جمعے کو لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جس سے 7کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر بھی شدید گرمی کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ہے جہاں محکمہ ماحولیات کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ بجھانے کے لیے دو فوجی ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج مارگلہ ہلز پر آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔
ملتان ڈپیوٹیشن پر مقررریلوے افسران سے ہائوس رینٹ ریکوری کا فیصلہ، برسوں سے دوسرے محکموں میں ،رہتے ریلوے...
ملتان نامعلوم بچوں نے کسووال اورچیچہ وطنی کے درمیان موسی پاک ایکسپریس پر پتھرائو کرکے انجن کا سامنے والاشیشہ...
ملتان حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میڈیکل انٹری ٹیسٹ 2023 ء آج اتوار کو منعقد ہوگا، اس...
اسلام آباد بجلی چوری کیخلاف آپریشن تیز، پاور ڈویژن نے بجلی چوری کرنے والے افسران کے خلاف بڑا کریک ڈائون...
ملتان نگراںوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کل ملتان آئیں گے جب کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان آج ملتان پہنچیں...
کراچی او لیول میں 34 پیپرز میں اے گریڈ لینے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا ہے کہ میں دِن میں 3 سے 4...
اسلام آبادجوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے متعدد مرتبہ طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر معروف صحافی و...
لاہور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور اور...