پنجاب حکومت کا سرکاری خواتین ٹیچرز کو اسکوٹی دینے کا فیصلہ

07 جون ، 2022

لاہور (این این آئی) سرکاری سکولوں کی خواتین ٹیچرز کو سکوٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت سرکاری سکولوں میں خواتین اساتذہ کو سکوٹی دے گی ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پائلٹ پراجیکٹ کی اسکیم شامل کرنے کی سفارشات محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اس پروگرام پر باقاعدہ کام کرے گا جبکہ سرکاری سکولوں تک آسان رسائی کے لیے خواتین اساتذہ کو سکوٹیاں دیں جائیں گی ۔ اس سے قبل بھی پنجاب حکومت نے خواتین کو سکوٹیز فراہم کیں تھیں ۔ اس پروگرام کو پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جائے گاجبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اس پروگرام پر آنے والے اخراجات اور شرائط بھی طے کرے گا ۔