لاہور (نیوزرپورٹر)نیب تاریخ کی سب سے بڑی 16ارب کی پلی گین کی درخواست منظور، ہائوسنگ سوسائٹی مالکان3سال اقساط میں رقم دینگے، رقم بہت کم ہے ،متاثرین کا عدالت کے باہر احتجاج، احتساب عدالت لاہور کے جج سجاد احمد شیخ نے ایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کیس میں سوسائٹی مالکان کی پلی بارگین منظور کرکے کیس کو داخل دفتر کر دیا، نیب پراسکیوثر اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تین سال کے عرصے میں اقساط میں سولہ ارب روپے کی ادائیگی کریں گے عدالت نے قرار دیا رقم کی ادائیگی تک ملزمہ انجم امجد ملک سے باہر نہیں جا سکی گی اگر سولہ ارب رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو کیس دوبارہ کھل جائے گا،ملزمہ پلی بارگین ڈیل کے بعد سے سزا یافتہ تصور کی جائے گی، ملزمہ کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے سوسائٹی متاثرین نے احتساب عدالت کے باہر احتجاج کیا متاثرین نے موقف اپنایا کہ ہمارے ساتھ 25 ارب روپے کا فراڈ ہوا پلاٹوں کی قیمت 75 ارب ہو چکی ہے ہمیں 16 ارب دیا جا رہا ہے ،سولہ ارب کی رقم بہت کم ہے ۔
ملتان ڈپیوٹیشن پر مقررریلوے افسران سے ہائوس رینٹ ریکوری کا فیصلہ، برسوں سے دوسرے محکموں میں ،رہتے ریلوے...
ملتان نامعلوم بچوں نے کسووال اورچیچہ وطنی کے درمیان موسی پاک ایکسپریس پر پتھرائو کرکے انجن کا سامنے والاشیشہ...
ملتان حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میڈیکل انٹری ٹیسٹ 2023 ء آج اتوار کو منعقد ہوگا، اس...
اسلام آباد بجلی چوری کیخلاف آپریشن تیز، پاور ڈویژن نے بجلی چوری کرنے والے افسران کے خلاف بڑا کریک ڈائون...
ملتان نگراںوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کل ملتان آئیں گے جب کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان آج ملتان پہنچیں...
کراچی او لیول میں 34 پیپرز میں اے گریڈ لینے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا ہے کہ میں دِن میں 3 سے 4...
اسلام آبادجوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے متعدد مرتبہ طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر معروف صحافی و...
لاہور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور اور...