راولپنڈی(ایجنسیاں)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے‘ سول اور ملٹری قیادت اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے‘قومی سلامتی ناقابل تقسیم ہے‘ہم ایک پراعتماد اور ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں‘پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے‘پاکستان کسی بھی حالت میں اپنے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں ہونے دے گا‘ ہماری قومی سلامتی اور حفاظتی ڈھانچہ ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام قومی اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے‘قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصروں سے ہر صورت گریز کیا جائے‘صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔ وہ نسٹ انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں "علاقائی ماحولیات اور سلامتی کے تقاضے" کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیمینار میں ملک کے مختلف حصوں سے طلباء، ماہرین تعلیم اور ممتاز ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جو کہ ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی بھی ہیں‘نے مادر وطن کے دفاع اور دفاع کے ضامن کے طور پر پاکستان کی جوہری صلاحیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کو تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستانی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ این سی اے اپنی تمام سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ ا سٹرٹیجک پروگرام کے لئے مضبوط کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی اور حفاظتی ڈھانچہ تمام قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے اور ہر قسم کے منظرناموں کو پورا کرتا ہے۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دوسری جوہری صلاحیت رکھنے والے ممالک کو سٹریٹجک پروگرام پر غیر ضروری اور بے بنیاد خیالات سے گریز کیا جانا چاہئے۔
اسلام آ باد فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان سے چیف جسٹس...
لاہور قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 5 جون کو...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر 3 جون کو انقرہ میں صدر اردگان کی تقریب حلف برداری...
اسلام آباد ملک میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی نے فنانشل ایپلی کیشن جیز کیش...
اسلام آباد ارکان پارلیمنٹ کو رواں برس جس ترقیاتی فنڈ سے فنڈز دیے گئے پہلے اس کی حد68 ارب روپے مقرر کی گئی تھی...
اسلام آ باد قومی اسمبلی نے پاکستان رویت ہلال کمیٹی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، جس کے تحت مرکزی رویت ہلال...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما محمود مولوی...
لاہورجونیئرایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔عمان کے...