ہفتے میں ساڑھے 4دن کام، جمعہ کو آدھا دن آرام، خواجہ آصف کی تجویز

07 جون ، 2022
اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز دیدی۔سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف لکھا
کہ موجودہ حالات میں ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار تعطیل جبکہ جمعہ کو آدھا دن چھٹی دی جائے، ہفتے میں 4 سے 5 دن کام ہو، کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی کی بچت ہوگی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔