سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ IMFمنظوری سے مشروط

07 جون ، 2022

اسلام آباد (پی پی آئی)بجٹ 23-2022 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہےجس کی وجہ سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز پریشان ہوگئے ہیں ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا نے کے حق میں نہیں ہے۔ اس لئے وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی‘ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافہ کی بجائے ایڈہاک الاؤنس دینا چاہتی ہے تاہم ایڈہاک الاؤنس دینے کے لیے بھی آئی ایم ایف کی رضا مندی ضروری ہے۔حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کی منظور ی سے ہی مشروط ہے۔