اسلام آباد(اے پی پی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آج سے لوڈ شیڈنگ صرف ساڑھے تین گھنٹے کی ہو گی جبکہ
جون کے آخر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے پرآجائیگی، پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا،سابق حکومت نے کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا وہ پیر کو وفاقی وزراء مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، ملک میں بجلی کی طلب 25000 میگا واٹ سے زائد ہے جبکہ ملک میں موجود ذرائع سے صرف 18 ہزار میگا واٹ بجلی بن سکتی ہے ، بجلی کی پیداوار کو 21 ہزار میگا واٹ تک لے گئے ہیں ،تقریباً 4 ہزار میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے جسکی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کل سے ساڑھے 3 گھنٹے پر آجائے گی، سستی بجلی پیدا کرنے والے 2 بڑے پلانٹ آج تک مکمل نہیں ہوسکے،گزشتہ حکومت کی کوتاہیوں اور کرپشن کی ایک طویل داستان ہے، پٹرولیم مصنوعات پر ایک فیصد بھی ٹیکس لاگو نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات قیمت خریدپر فروخت کی جائیں گی،قیمت خرید سے کم پرپٹرولیم مصنوعات فروخت نہیں کر سکتے،ماضی کی حکومت خود کش حملہ کر کے گھر جا چکی ہے، بغیر کسی خوف کے عوام کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے بروقت اقدامات کیے ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے،ملک میں سارے یونٹس پیداوار دیں تو 27ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔
مزید خبریں
-
اسلام آباد :حکومت نے فاٹا اور پاٹا کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ضم کر دہ اضلاع میں ٹیکسوں سے استثنیٰ کی...
-
اسلام آ باد پی ایس ڈی پی کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جاری اور نئی تر قیاتی سکیموں کیلئے 840ملین روپے مختص کئے...
-
اسلام آباد وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت انفارمیشن...
-
اسلام آباد آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں وزارت قانون و انصاف کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 40 کروڑ روپے...
-
اسلام آباد سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے تحت آئندہ مالی سال 24-2023 میں انسانی حقوق ڈویژن کے جاری و نئے...
-
کراچی وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو وسعت دینے کے لئے اسے ’اسمال اینڈ میڈیم سائزڈ...
-
ملتانوفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24۔2023 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ریلوے ڈویژن کے 28...
-
اسلام آباد وفاقی بجٹمیں 24-2023 میںپارلیمنٹکیلئے 13 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کر دی گئی ہے جس میں8ارب 30 کروڑ 80...