وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج،اہم فیصلے کئے جائینگے

07 جون ، 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے آج برو زمنگل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ۔ وفاقی بجٹ کی تیاری اور مہنگائی پر بھی بات ہو گی۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ پر بریفنگ اور اہم فیصلے لیے جائیں گے ۔ انتظامی اخراجات میں کفایت شعاری پر غور کیا جا ئے گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے متنازعہ بیان پر بھی بات ہوگی ۔اجلاس کیلئے تین نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2021 بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کا لوڈ مینجمنٹ پلان پیش کیا جا ئے گا۔وفاقی کابینہ 3 جون کو ہونے والے ای سی سی فیصلوں کی۔ توثیق کرے گی ۔