لاہور ہائیکورٹ، 5مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے 10 روز میں جواب طلب

07 جون ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا،عدالت کے روبرو پی ٹی آئی کی زینب عمر، سیموئیل یعقوب سمیت دیگر ان نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا، ان میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل تھیں، الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کی جگہ نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے،درخواست گزاروں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا، عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔