لاہور ہائیکورٹ، وزیراعظم کے اشتہارات کے خلاف درخواست پر متعلقہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت

07 جون ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اخبارات میں اشتہارات کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کومتعلقہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی،درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور نے دلائل دئیےکہ دونوں رہنمائوں نےخودنمائی کے لیے اخباروں میں اشتہارات دئیے۔استدعاہےکہ عدالت حکومت کو سرکاری خزانےسے تشہیری مہم روکنے کا حکم دے۔