سونے کی قیمت میں2200روپے تولہ کا نمایاں اضافہ

07 جون ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں2200روپے تولہ کا نمایاں اضافہ ‘قیمت ایک لاکھ42ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سونےکی فی تولہ قیمت2200 روپے کے مزید اضافہ سے 142000 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ دوسری جانب چاندی کی قیمت 1530روپے فی تولہ کی سطح پر برقرار رہی ہے۔