اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے بیرونی دوروں پر عوامی پیسوں سے اشتہارات کی اشاعت کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرارد یکر خارج کردی۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اشتہار وزیر اعظم کی ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان اور ترکی کے خصوصی تعلقات سے متعلق ہے۔ عدالت نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ علی نواز اعوان نے درخواست پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کے توسط سے دائر کی تھی۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے درخواست مسترد کرنے کے حوالہ سے سات صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہار کا جائزہ لیا ، اشتہار وزیر اعظم کی ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان اور ترکی کے خصوصی تعلقات سے متعلق ہے،اخباری اشتہار ات میں ترک صدر کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اشتہار میں کوئی ایسا مواد نہیںجسے وزیر اعظم کی ذاتی تشہیر قراردیا جاسکے۔ عدالت بھی بصورت دیگر پاکستان ترکی تعلقات کے اشتہار کو متنازعہ نہیں بنائے گی۔ عدالتی حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں نہیں لگ رہا کہ سیاسی فائدے کیلئے ذاتی تشہیر کی گئی، عوامی اشتہارات کے بارے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ بھی واضح ہے، یہ عدالت پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کر خارج کردی۔
لندن سابق وزیراعظم شہباز شریف کو قائد ن لیگ نواز شریف کی واپسی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری مل...
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ میں آج بروز جمعرات ’فیض آباد دھرنا‘کیس میں دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی...
لاہور ترجمہ قرآن میں میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کے کیس میں عدالت نےنگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ...
راولپنڈیآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3...