اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف کاکوئی مستعفی رکن تصدیق کیلئے اسپیکر آفس نہیں پنچا، اسپیکر قومی اسمبلی نے 6 جون سے تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کیا تھا اور پہلے روز خیبر پختونخواہ سے پی ٹی آئی کے 30 ارکان کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کوئی رکن استعفے کی تصدیق کیلئے نہیں آیا، پی ٹی آئی نے اپنے مستعفی ارکان کو اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں ، استعفوں کی تصدیق کا عمل 10 جون تک جاری رکھا جائیگا۔ اگر استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کار خ نہ کیا تو اسپیکر راجہ پرویز اشرف ضابطے کے تحت استعفوں کا از خودفیصلہ کرینگے اور ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے جائینگے۔ تاکہ مستعفی ارکان کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کر ائے جا سکیں ۔
اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 9 مئی کے 5 مقدمات میں درخواست...
اسلام آباد پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے...
اسلام آباداحتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشری بی بی کیخلاف190 ملین...
اسلام آباد وفاقی وزراء نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف...