اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تاثرہے خود کونیوٹرل کہنے والے ادارے کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سیاسی جدوجہد میں ہارنہ ماننا اہم ہوتا ہے۔ میں اپنی ذات کے لئے نہیں لڑرہا بلکہ پاکستان کوبچانے کے لئے جہاد کررہا ہوں۔پاکستان کودوبارہ کرپٹ عناصرکے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام میں اس بارے میں غصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے خود کو نیوٹرل کہہ رہے ہیں لیکن تاثر یہ ہے کہ وہ اس کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔ بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والی جماعتیں تباہ ہوں گی لیکن اس کا اثراداروں پربھی پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ صورتحال زیادہ دیرتک نہیں چلے گی۔ موجودہ حکومت کا آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے یہ سسٹم کو دھاندلی زدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن جیت سکیں۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں ملک میں تشدد اورعوامی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ موجودہ حکومت نے پنجاب میں جرائم میں ملوث افسروں کو اعلیٰ عہدوں پرتعینات کردیا ہے۔چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ واضح ہدایات دے جس کے بعد لانگ مارچ کی منصوبہ کی جائے گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔پاکستان میں 60 سالوں میں سے 30 سال 2 خاندانوں نے حکومت کی۔
اسلام آباد :حکومت نے فاٹا اور پاٹا کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ضم کر دہ اضلاع میں ٹیکسوں سے استثنیٰ کی...
اسلام آ باد پی ایس ڈی پی کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جاری اور نئی تر قیاتی سکیموں کیلئے 840ملین روپے مختص کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت انفارمیشن...
اسلام آباد آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں وزارت قانون و انصاف کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 40 کروڑ روپے...
اسلام آباد سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے تحت آئندہ مالی سال 24-2023 میں انسانی حقوق ڈویژن کے جاری و نئے...
کراچی وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو وسعت دینے کے لئے اسے ’اسمال اینڈ میڈیم سائزڈ...
ملتانوفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24۔2023 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ریلوے ڈویژن کے 28...
اسلام آباد وفاقی بجٹمیں 24-2023 میںپارلیمنٹکیلئے 13 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کر دی گئی ہے جس میں8ارب 30 کروڑ 80...