جوہری اثاثوں کو گلی محلوں میں موضوع بحث بناناغلط ‘لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ

07 جون ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)دفاعی تجزیہ کاروں کی جانب سے جوہری اثاثوں پر متنازع بیانات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی نے بتایا کہ جوہری اثاثوں کو گلی محلوں میں بحث کا موضوع بنانا غلط ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی نے کہاکہ بغیر سوچے سمجھے ایسے حساس معاملے پر بات کریں گے تو سارے سسٹم کو نقصان ہوگا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی طرف سے صحیح وقت پر صحیح پیغام دیا گیا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کا کہنا تھا کہ غیر ضروری تبصرے پر تنبیہ کی ایک وجہ عمران خان کا انٹرویو بھی ہے۔سابق وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ ایسی باتوں سے کتنا انتشار ہوگا، کتنے لوگوں کی سوچ بدلے گی، مسلح افواج کے ہوتے ہوئے ملک کی سالمیت پر آنچ نہیں آسکتی۔