انٹر بینک، آئی ایم ایف قرض میں تاخیر، ڈالر پھر 200.80روپے کا ہوگیا

07 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آئی ایم ایف قرض وصولی میں تاخیر کے منفی اثرات ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2.55 روپے کا نمایاں اضافہ، ایک بار پھر 200روپے کی حد عبور کر گیا ،یورو کی قیمت 2.50 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت 4.50 روپے تک بڑھ گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2.25 روپے کے اضافے سے 198.15 روپے سے بڑھ کر 200.40 روپے اور قیمت فروخت 2.55 روپے کے اضافے سے 198.25 روپے سے بڑھ کر 200.80 روپے ہو گئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں بھی 2.50 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 197.50 روپے سے بڑھ کر 200.00 روپے اور قیمت فروخت 198.50 روپے سے بڑھ کر 201.00 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق2.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 210.50 روپے سے بڑھ کر 213.00 روپے اور قیمت فروخت 212.50 روپے سے بڑھ کر 215.00 روپے ہو گئی ہےجبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 4.50 روپے بڑھنے کے بعد 245.50 روپے سے بڑھ کر 250.00 روپے اور قیمت فروخت 4 روپےبڑھنے کے بعد 248.50 روپے سے بڑھ کر 252.50 روپے ہو گئی۔