محکمہ موسمیات کی اگلے 4 سے 5 دنوں تک ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی

07 جون ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات نے اگلے 4 سے 5 دنوں تک ملک کے تمام علاقوں میں شدید گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 9 جون تک دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا،اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کی وجہ سے ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا اندیشہ ہے،دوپہر یا شام میں طوفان اور گرد آلود ہواؤں کے بعد درجہ حرارت میں زیادہ اضافہ کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی ہیٹ ویو آبی ذخائر، کھڑی فصلوں اور پودوں پر پانی کے لیے پانی کے دباؤ کا باعث بن سکتی ہے،نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔