اسلام آباد( نیوز رپورٹر،وقائع نگار ) قومی اسمبلی نے رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی بل 2022ء ، نیشنل ہائی ویز سیفٹی (ترمیمی) بل 2021ء،سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021ءاور ریاستی ملکیتی ادارے (گورننس اینڈ آپریشنز ) بل 2021ء کی منظوری دے دی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں رحمت للعالمینؐ بل نام کی تبدیلی کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کر لیاگیا ، اب اس بل کا نام رحمت للعالمین وخاتم النبیین اتھارٹی بل ہو گا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک پیش کی کہ قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی بل 2022ء منظور کیا جائے، قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی، واضح رہے کہ قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی بل 2022ء کے نام کو رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی بل 2022ء کرنے کے حوالے سے جے یو آئی (ف) کی رکن شاہدہ اختر علی نے ترمیم پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اس طرح بل کا نام رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی بل 2022ء کردیا گیا، بل کا دائرہ کار پورے پاکستان پر وسعت پذیر ہوگا اور یہ فی الفور نافذ العمل ہوگا،اتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم ہونگے اور اس کے ارکان کی تعداد 6 ہوگی جن کا تقرر وزیراعظم کریں گے ، علاوہ ازیں اجلاس میں کئی مجالس قائمہ کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی بل 2022ءکی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے جے آئی کے عبدالاکبر چترالی نے ارکان پارلیمنٹ اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ بل ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، حضور بنی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا ، انہوں نے بھارتی حکومتی پارٹی کے ترجمان کی طرف سے حضور کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو بھارتی مصنوعات کا بائیکارٹ کرنا چاہیے ، پیر محمود شاہ نے کہا کہ بل کی منظوری پر پوری قومی مبارک باد کی مستحق ہے ،سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے بھارت سمیت دیگر گستاخانے رسول کو سخت پیغام جائے گا ، صلاح الدین نے بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کو تاریخی اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس بل سے عاشقان رسول ؐ خوش ہونگے اور گستاخانے رسول ؐ مایوس ہونگے ۔
اسلام آباد :حکومت نے فاٹا اور پاٹا کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ضم کر دہ اضلاع میں ٹیکسوں سے استثنیٰ کی...
اسلام آ باد پی ایس ڈی پی کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جاری اور نئی تر قیاتی سکیموں کیلئے 840ملین روپے مختص کئے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت انفارمیشن...
اسلام آباد آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں وزارت قانون و انصاف کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 40 کروڑ روپے...
اسلام آباد سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے تحت آئندہ مالی سال 24-2023 میں انسانی حقوق ڈویژن کے جاری و نئے...
کراچی وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو وسعت دینے کے لئے اسے ’اسمال اینڈ میڈیم سائزڈ...
ملتانوفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24۔2023 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ریلوے ڈویژن کے 28...
اسلام آباد وفاقی بجٹمیں 24-2023 میںپارلیمنٹکیلئے 13 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کر دی گئی ہے جس میں8ارب 30 کروڑ 80...