کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ شان رسالت میں گستاخی انسانی حقوق کی بھی توہین ہے، توہین رسالت کا مقابلہ تحقیق، دلیل اور مغربی زبانوں میں ابلاغ سے کرنا ہوگا، عمران خان کے خلاف ثبوت اکٹھے ہوجائیں گے تو گرفتار کرلیں گے،جن فیڈرز پر خسارہ زیادہ ہے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوتی ہےتیس جون تک لوڈشیڈنگ دو گھنٹے سے بھی کم رہ جائے گی ، ہماری کابینہ میں کوئی آئی پی پی کا مالک نہیں نہ ہی کوئی وزیر مشیر آٹے کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا بھی شریک تھے۔کامل علی آغا نے کہا کہ توہین رسالت پر مسلمان ممالک کومشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، توہین رسالت پر مسلم امہ نے فوری ردعمل دیا اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے،کے الیکٹرک وفاق سے سستی بجلی لے کر عام آدمی کو مہنگی بیچ رہی ہے، پی ٹی آئی کے ایم این اے عطاء اللہ کی دھمکی ایک فرد کے جذبات ہیں،ایک ممبر پارلیمنٹ کو ایسے جذبات کو کنٹرول کرنا چاہئے،ن لیگ والوں کو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے، یہ امپورٹڈ حکومت عمران خان سے ڈری ہوئی ہے۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ شان رسالت میں گستاخی انسانی حقوق کی بھی توہین ہے، توہین رسالت کا مقابلہ تحقیق، دلیل اور مغربی زبانوں میں ابلاغ سے کرنا ہوگا، مغربی دنیا میں اسلام کیخلاف انتہاپسندی کا رجحان موجود ہے، حکومت اس معاملہ کو اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اٹھائے گی، وزیراعظم نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ایکشن پلا ن مرتب کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔ خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ ان فیڈرز کیلئے ہے جہاں بجلی کے بلوں کا خسارہ 30فیصد سے کم ہے، جن فیڈرز پر خسارہ زیادہ ہے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوتی ہے، ملک میں جہاں بھی لوگ بل دے رہے ہیں ان کو ہم بجلی فراہم کریں گے، کے الیکٹرک پرائیویٹ کمپنی ہے لیکن پھر بھی وفاق کراچی کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی دیتا ہے،کراچی کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی نہ دیں تو ملک میں ایک گھنٹے لوڈشیڈنگ کم ہوسکتی ہے،تیس جون تک لوڈشیڈنگ دو گھنٹے سے بھی کم رہ جائے گی۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت 3200میگاواٹ مزید بجلی کا انتظام کرکے گئی تھی مگر عذاب عمرانی کی وجہ سے وہ سسٹم میں نہیں آسکا، مفتاح اسماعیل معیشت کی گاڑی کو صحیح طرح چلائینگے۔ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملہ پر مسلمان ممالک کومشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، اس معاملہ پر سیاست کرنے والے بھی توہین کررہے ہیں، حکومت کیلئے یہ وقت عمران خان پر تنقید کا نہیں ہے کہ انہوں نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا، حکومت او آئی سی اجلاس بلائے جہاں مسلم ممالک اس کی مشترکہ طور پر مذمت کرتے ہوئے بھارت سے وضاحت مانگیں۔
لاہورضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 249 سے بڑھ کر 261...
لاہور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ، ایرانی صدر...
راولپنڈی چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو سول ایوارڈ دینےکی...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری...
لاہورایران کے صدر ڈاکٹرسید محمد ابراہیم رئیسی نے لاہور پہنچنے پرمزاراقبال پر حاضری دی،مزار پر فاتحہ خوانی...
اسلام آباد ضمنی انتخاب میں منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی ، اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران ہی رکنیت کا حلف...
کراچی پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دی...
اسلام آباد ایف بی آر نے گریڈ 21کے افسر چیف کمشنر آئی آر ، لارج ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد یوسف حیدر شیخ کو...