IMFشرط، حکومت کا سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے پر غور

07 جون ، 2022

اسلام آباد (این این آئی) آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد کیلئے حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بڑھانے پر غور شروع کردیا۔سوشل میڈیا اپیس کے دفاتر پاکستان میں قائم اور آمدن پاکستانی کرنسی میں ادا کی جائے گی تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پر عملدرآمد کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آن لائن اور سوشل میڈیا سمیت آن لائن گیم اور ٹک ٹاک سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی جبکہ یوٹیوب کی اندرون ملک ادائیگیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آن لائن اور سوشل میڈیا ایپس کے دفاتر پاکستان میں قائم کئے جائیں گے اور سوشل میڈیا ایپس سے آمدن پاکستانی کرنسی میں کی جائے گی۔