لانگ مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کیس،شیخ رشیداورمرادسعیدکی ضمانت منظور

07 جون ، 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے تحریک انصاف مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شیخ رشید احمداپنے وکلاءانتظار حسین پنجوتھہ، نعیم احمد پنجوتھہ، علی اعجاز بٹر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تھانہ آئی نائن مقدمہ میں درج مقدمہ میں شیخ رشید کی پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظورکرتء ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت 20 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔ بعد ازاں سابق وفاقی وزیر نراد سعید بھی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مراز سعید کی بھی پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کء عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سناتے ہوئے سماعت 20 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔