کمشنر ملتان کی اسکواش کورٹس 30جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

07 جون ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر اسکوائش کورٹس کا دورہ کیا اور عمارت کو 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسکوائش کھیلنے کیلئے کورٹس جولائی میں فنکشنل کردیے جائیں۔ نوجوان نسل کو کھیل کی طرف راغب کرنے کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سکواش وہ کھیل جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نصف صدی تک دنیا پر حکمرانی کی ، روشن خان، اعظم خان ،جہانگیر خان، جان شیر خان ،قمر زمان اور محب اللہ کے نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک کو بتایا گیا کہ 26ملین روپے کی سکیم میں 2 اسکوائش کورٹس، سروس باکس، ڈریسنگ رومز بنائے جارہے ہیں۔اسکوائش کھیل سے متعلق تمام آئٹمز منگوائے جاچکے ہیں۔ علاوہ قزیں کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے جمنیزیم کی اپ گریڈیشن کیلئے سکیم بنانے کا بھی حکم دیا۔ ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم، ضلعی سپورٹس افسر فاروق لطیف، اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد آصف نے تفصیلی بریفنگ دی۔