امریکی بیس بال کوچ پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیکر وطن روانہ

07 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی بیس بال کوچ رینڈل آرمز وطن واپس چلے گئے وہ معاہدے کے مطابق پاکستان میں چار ہفتے رہے اور گوجرانوالہ میں پاکستان ٹیم کے کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی۔پاکستان میں مختلف اکیڈمیز کا دورہ بھی کیا۔ روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہمیرا قیام شاندار رہا ، اچھی میزبانی ملی ۔کھلاڑی باصلاحیت ہیں ، انہوں نے بہت اچھا رسپانس دیا، اچھی یادوں کے ساتھ پاکستان سے جا رہا ہوں۔