اسپورٹس حلقوں کی ڈسٹرکٹ افسر فاروق لطیف پر تشدد کی مذمت

07 جون ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے کھیلوں کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیموں، صدر ملتان ڈسڑکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میاں جاوید قریشی، رانا باقر علی، محمد خالد خان جنرل سیکرٹری ملتان ڈسڑکٹ تیکوانڈو ایسوسی ایشن، کرکٹ سے وابستہ محمد جمیل کامران، سابق سیکرٹری ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سہیل اخترخان، امجد رزاق بھٹہ، زوہیب ملک، سابق صدر ،محمد سلیم تونسوی ارسلان خان، حافظ عبدالمالک قریشی ، جمشید نوازمحمد منظور، محمد عرفان، محمدحسن، باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے افصل بدر، اختر عالم قریشی، بیس بال ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر اشرف ناصر، ضلعی صدر ملک ممتاز بھٹہ نے کہا ہے کہ اے سٹی ملتان خواجہ عمیر محمود اور ان کے گارڈز کا فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان پر تشدد ظالمانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔