10سال کے کم عرصے میں 10ہزار رنز، جو روٹ کا عالمی ریکارڈ

07 جون ، 2022

لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 رنز مکمل کرکے ریکارڈز بکس میں جگہ بنالی۔ انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے میں 10 سے بھی کم کا عرصہ لگا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔ روٹ نے دسمبر 2012 میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 118 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کے ہی سابق کپتان الیسٹرکک نے 10 رنز کا ہندسہ 10 سال اور 87 دن میں پار کیا تھا۔ روٹ 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے کم عمر ترین بیٹر بھی ہیں، ان کی عمر 31 برس اور 157 دن ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز کا ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کے پاس ہے جنہوں نے 111ویں ٹیسٹ میں، یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا 115 اور پاکستان کے یونس خان 116میچز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب زیادہ 15 ہزار 9 سو 21 رنز کا عالمی ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، انہوں نے 200 ٹیسٹ کھیلے تھے۔