سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 262 پوائنٹس کا اضافہ

07 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، منتخب سیکٹرز میں خریداری سےنئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ، کے ایس ای100انڈیکس میں 262 پوائنٹس کا اضافہ، 56.43 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 16 ارب 52 کروڑ 43 لاکھ روپے کا اضافہ لیکن کاروباری حجم 16.03فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اگرچہ ٹریڈنگ کےآغاز پر مارکیٹ منفی زون میں تھی اور 100انڈیکس 283پوائنٹس تک گھٹ گیا لیکن بعد ازاں مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے چند منتخب سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور ایک موقع پر انڈیکس 360پوائنٹس تک اوپر چلا گیا تاہم اس اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 262.33 پوائنٹس کے اضافے سے 41577.21 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 134.56 پوائنٹس کے اضافے سے 15868.31 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 69.71 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 28539.97 پوائنٹس پر آگیا ، پیر کو مارکیٹ میں 342 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 193 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 126کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 23 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 16 ارب 52 کروڑ 43 لاکھ 97ہزار روپے کی کمی سے 6948 ارب 23 کروڑ 5 لاکھ 94ہزار روپے ہو گئی، جبکہ کاروباری حجم گذشتہ سیشن کی نسبت 3 کروڑ 61 لاکھ 47ہزار شیئرز کی کمی سے 18 کروڑ 92 لاکھ 45ہزار شیئرز پر آگیا ، مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے یونٹی فوڈ ، پاک ریفائنری ، ٹی پی ایل پراپرٹیز ، سنرجیکو پاک ،اور آئل بوائےانرجی(آر ) سر فہرست رہے ، پیر کو سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ باٹا پاکستان اور سفائر فائبر کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو کہ 61.59 روپے اور 50.58 روپے فی شیئرز تھا دوسری جانب سب سے زیادہ کمی رفحان میز اور انڈس موٹرز کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 155.00 روپے اور 28.28 روپے فی شیئرز تھی۔