ملتان (سٹاف رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کےسینئر وائس پریذیڈنٹ سہیل طفیل اور وائس پریذیڈنٹ نوید اقبال چغتائی نے بجلی کے بڑھتے ہوئے ٹیرف ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور صنعتی شعبہ کو گیس کی عدم دستیابی پر اظہار خیال کرتے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں جس سے صنعتی شعبہ کے لئے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ سے خام مال کی قیمتوں میں بھی آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کیلئے گیس کی دستیابی کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو مرحلوں میں60 روپے لیٹر کا اضافہ سے مہنگائی کا گراف اور بلند ہو جائے گا ۔ ان حالات میں صنعتی یونٹ کو چالو رکھنا بہت مشکل ہوگیا ہے اور کارخانے،فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔یکم جولائی 2022 سے بجلی کے ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں فی یونٹ پچیس روپے کا ہو جائے گا۔اس اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ اس سے صنعتی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا پاکستانی مصنوعات عالمی منڈیوں میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گی اور ایکسپورٹ میں اضافہ کی بجائے اس میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ملتانجنوبی پنجاب کے ساڑھے چار ہزار سے زائد گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے انتخابات آج...
کابل چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔افغان میڈیا...
اسلام آباد عام عوام کو معلومات تک رسائی کے حق کی فراہمی کیلئے بذریعہ قانون تشکیل دیے گئے ادارے ’’پاکستان...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروںکی منتخب خریداری سےمارکیٹ میں مثبت...
میلسی ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے مقدمہ قتل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور...
ملتانآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن...
لاہور ایشیا کپ ون ڈے میں جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا جو فیصلہ کرے گا کہ...
ملتان دو روز قبل کینٹ ریلوے اسٹیشن ملتان کی ریلوے لائن پرپائی جانے والی دوحصوں میں کٹی ہوئی نامعلوم خاتون...