ملتان (سٹاف رپورٹر ) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں انسٹیٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہاکہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح اور ماحولیاتی تبدیلیاں زراعت اور انسانی صحت بڑی تیزی سے منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں جس کیلئے عالمی سطح پر زرعی سائنس دانوں، ماہرین، پالیسی میکرز، صنعت کارکو مربوط کاوشیں عمل میں لاتے ہوئے اس چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو آنے والے سالوں میں پاکستان کو شدید پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین میں نامیاتی مادے کی کمی کی وجہ سے پیداواریت کو چیلنج کا سامنا ہے تاہم اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے زرعی سائنسدانوں کو قابل عمل حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری سے نکلنے والے دھوئیں، بڑھتی ہوئی ٹریفک، زہر آلود دھواں اور پانی میں زہریلے مادوں کی آمیزش سے ماحولیاتی تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کا مقصد آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ماحول کو لاحق خطروں کے بارے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں کلائیمیٹ چینج اور زراعت کو درپیش مسائل کے متعلق تحقیقات عمل میں لائی جار ہی ہیں۔ ڈاکٹرانوارالحق نے کہا کہ ہر فرد کو بہتر ماحول کیلئے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اس موقع پر ڈاکٹرا نوارالحسن، NUST سے ڈاکٹر محمد ارشد، نب جی سے ڈاکٹر محمد افضل، ڈبلیو ڈبلیو ایف سے ڈاکٹر وسیم اشرف، ڈاکٹر بلال یوسف، ڈاکٹر عامر مقصود اور فوجی فرٹیلائز ر سے مبشر حسین نے بھی خطاب کیا۔
ملتانجنوبی پنجاب کے ساڑھے چار ہزار سے زائد گرلز و بوائز مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے انتخابات آج...
کابل چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔افغان میڈیا...
اسلام آباد عام عوام کو معلومات تک رسائی کے حق کی فراہمی کیلئے بذریعہ قانون تشکیل دیے گئے ادارے ’’پاکستان...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروںکی منتخب خریداری سےمارکیٹ میں مثبت...
میلسی ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے مقدمہ قتل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور...
ملتانآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن...
لاہور ایشیا کپ ون ڈے میں جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا جو فیصلہ کرے گا کہ...
ملتان دو روز قبل کینٹ ریلوے اسٹیشن ملتان کی ریلوے لائن پرپائی جانے والی دوحصوں میں کٹی ہوئی نامعلوم خاتون...