سرکاری نرخ پر کھاد کی فراہمی کیلئے حکومتی پالیسی پر عمل کیا جائیگا،ڈی سی

07 جون ، 2022

شہر سلطان ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ کسانوں کو سرکاری نرخ پر کھاد کی فراہمی کیلئے حکومت کی مرتب کردہ پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ضلع کے کھاد ڈیلروں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی قمیت 1850روپے فی بوری مقرر کی گئی ہے اور اسی قیمت پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کھاد ڈیلر اپنے ریکارڈ درست مرتب کریں، بوگس ریکارڈ کے اندراج پر نہ صرف ایف آئی آر درج کی جائے گی بلکہ دکان سیل کرتے ہوئے کھاد بھی ضبط کرلی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ ضلع میں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔