والد کی بیماری کی سبب نسیم شاہ واپس وطن آرہے ہیں

07 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے والد شدید علیل ہیں اور وہ گلاسٹر شائر کائونٹی کا سیزن نامکمل چھوڑ کر ہنگامی بنیادوں پر لاہور واپس پہنچ رہے ہیں۔ انگلش کاونٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ نسیم شاہ کے والد بیمار ہیں ، وہ اس مشکل وقت میں اپنےاہل خانہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔ امید ہے جب ممکن ہوا نسیم شاہ واپس آئیں گے، گلاسٹر شائر کاونٹی نے انکی جلد صحت یابی کے لئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔