پیرووال : یوتھ باسکٹ بال کلب نے نمائشی میچ جیت لیا

07 جون ، 2022

پیرووال (نامہ نگار) عبدالحکیم کینٹ باسکٹ بال گراؤنڈ میں یوتھ کلب اور 176انجینئر باسکٹ بال ٹیم کے مابین باسکٹ بال کا میچ کھلا گیا ۔ یوتھ باسکٹ بال کلب کی جانب سے محمد جاوید محمد امین اور ابرار مغل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ 176انجینئر عبدالحکیم کینٹ باسکٹ بال کی جانب سے آ صف، ابوبکر، وسیم، سفیان، عمیر ، ولید ،مظفر نے بہتر کھیل پیش کیا میچ کے اختتام کے آخری لمحوں میں یوتھ باسکٹ بال کلب نے جیت کو اپنی جھولی میں سمیٹ لیا اور اس طرح یوتھ باسکٹ بال کلب نے 176 انجینئر عبدالحکیم کینٹ باسکٹ بال ٹیم سے 48/46 سے جیت لیا۔