آج آسٹریلیا اور سری لنکا کا پہلا ٹی 20،ٹکٹس کی رقم حکومت کو دی جائیگی

07 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل رقم حکومت کو دینے کا اعلان کیا ہے۔سری لنکا کرکٹ اس سے قبل اسپتالوں کے لیے 2 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ دورے کے موقع پر آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری کا کہنا تھا کہ ہم سری لنکا میں محفوظ ہوں گے۔ سری لنکا کی صورتحال پر ہمیں متعدد بار بریفنگ دی گئی ہے ، سری لنکن عوام کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر ہمیں اچھا لگے گا۔