انڈے کی قیمتوں میں استحکام

07 جون ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھوک مارکیٹ میں انڈےکی قیمتوں میں استحکام کا رحجان برقرار ہے۔گزشتہ روزانڈےکے سودے 4800 روپے فی پیٹی (30درجن) کی سطح پر طے پائے ۔آج پرچون مارکیٹ میں انڈےکی قیمت 170روپے درجن کی سابقہ سطح پر برقرار رہے گی ۔